جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
واربرٹن(حکیم مدثر)اتحاد بین المسلمین واربرٹن کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا داعی اتحاد بین المسلمین عاکف ہارون مرحوم کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں نیفرالوجسٹ کنسلٹنٹ اتفاق ہسپتال ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر علی ثقلین حیدر،پروفیسر نعیم اختر سیاسی سماجی رہنماء سفیان امین چودھری،ممبر ضلعی امن کمیٹی سید زاہد حسین کاظمی،ماسٹر محمد زبیر مغل،سید عدنان جعفر شیرازی،سید منصور عابد شیرازی،سید استقلال حیدر شیرازی شفقت سندھو و دیگر سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی ثقلین حیدر،پروفیسر نعیم اختر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہے