کرائمز

شجاع آباد:شاپنگ کے لیے آئی خواتین سے وارداتیں کرنے والی ملزمہ گرفتار

شجاع آباد (کرائم رپورٹر) شجاع آباد تھانہ سٹی پولیس کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری بازار میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو پیسوں قیمتی سامان اور موبائل سے محروم کرنے والی گروہوں کی دو خاتون شہریوں کی مدد سے قابو کر لیں تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری ،تاجر برداری عوامی حلقوں کا ایس پی صدر شمس الدین ڈی ایس پی سرکل مہر مرتضیٰ سیال اور ایس ایچ او ہارون مزمل کو خراج تحسین پیش کیا
تفصیلات کے مطابق عید کی خریداری کرنے کے لیے آنے والی خواتین کو موبائل پیسوں سے محروم کرنے والے گروہوں کی دو خواتین کو تھانہ سٹی پولیس نے شہریوں کی مدد سے قابو کر لیا ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون مزمل نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خریداری کے لیے آئی ہوئی خاتون کا دو چور خواتین نے شاپر پھاڑ کر پریس اور موبائل نکال لیے شور واویلا پر شہریوں نے تھانہ سٹی میں اطلاع دی تھانہ سٹی پولیس نے دو لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کی مدد سے دو چور خواتین کو قابو کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون مزمل نے خواتین کو ان کے مالِ اور قیمتی موبائل اور چیزوں سے محروم کرنے والے گروہوں کے تمام اراکین کو قابو کرنے کا عزم بھی کیا اور بازاروں پولیس گشت بھی شروع کرا دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون مزمل کی بہترین حکمت عملی پر تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری تاجر برداری عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button