گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر سارا شہر کچرے کنڈی میں تبدیل
چوک سرور شہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرور شہید پرائیویٹ کمپنی کا ٹھیکہ صفائی ایک ماہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا شہر سمیت گلی محلوں میں گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر سارا شہر کچرے کنڈی میں تبدیل بیماریاں پھیلنے لگیں ڈی سی کوٹ ادو نے بھی چپ سادھ لی تفصیل کے مطابق پہلے میومسپل عملہ شہر کی صفائی کرتا تھا اور شہر بھر سے روزانہ کچرا اٹھالیا جاتا تھا لیکن ایک ماہ پہلے انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ صفائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے شہر بھر سے صفائی کرنا بند کردی ہے اور کچرا اٹھانا بھی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی مین شہرائوں سمیت گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور سیورج نالیاں ابل رہیں ہیں اور شہر بھر میں مختلف قسم کی بیماریا پھیل رہیں ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ کہ تحصیل انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے ایک مینٹگ میں صحافیوں کو بتایا کہ 24 جنوری سے پرائیویٹ کمپنی کچرا اٹھانا شروع کر دے گی لیکن ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر سرور شہید محمد شعیب بوسن سے فوری نوٹس لینے اور شہر بھر سے کچرا اٹھانے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے