کرائمز

بھکھی :فیکٹری میں سیفٹی میرز نہ ہونے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق

شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) بھکھی کے علاقہ میں دو مختلف فیکٹریوں میں سیفٹی میرز نہ ہونے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے کھاریانوالہ کے قریب مل مزدور دوران ڈیوٹی مشین میں بازوآنے سے جاں بحق ہوگیابتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کا رہائشی جواں سالہ علی ولد اسلم rh فیکٹری میں مزدور کرتا تھا اور گذشتہ ورز دوران کام اس کا بازو مشین میں آگیا جسے ہسپتال لایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے سے مزدور علی جاں بحق ہوگیا۔جبکہ فیصل آباد روڈ پر واقعہ سفائر مل میں بھی مل کے لیبرروم میں مزدور کی پھندالگی نعش ملی ہے جس کے متعلق یہ معلوم ہو اکہ مذکورہ مزدور نے انتظامیہ کے ناروا سلوک کی بناء پر خود کشی کی ہے تاہم بھکھی پولیس نے تمام شواہد قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ متوفی ذوالفقار علی خوشاب کا رہائشی تھا اور سفائر مل میں مزدور ی کرتا تھا۔آئے روز فیکٹریوں میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات کی بنیادی وجہ اداروں کی نااہلی ہے محکمہ لیبر کے افسران اور اہلکاران چیکنگ اور لیبر لاز پر عملدرآمد کروانے کی بجائے فیکٹریوں میں قائم آفسز تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور ضلع بھر میں قائم ہزاروں یونٹس میں لیبر قوانین کی پاسداری ناپید ہوکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ایک طرف مزدوروں کا استحصال ہورہا تھاکہ تودوسری طرف فیکٹریوں میں حادثات معمول بن چکے ہیں رابطہ کرنے پر محکمہ لیبر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بڑا مضبوط ہے لیبر لاز پر کوئی کمپرومائز نہیں مگر پھر بھی تھوڑی بہت کمی کوتاہی رہ جاتی ہے جس کو ختم کروایا جارہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button