کرائمز

یونین کونسل تلونڈی میں صفائی کا نظام مفلوج، شہریوں کی زندگی اجیرن

چونیاں(محمدشہزادمغل)یونین کونسل تلونڈی میں صفائی کا نظام مفلوج، شہریوں کی زندگی اجیرن،یونین کونسل تلونڈی میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور مین شاہراہوں پر کھڑا پانی نہ صرف عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے بلکہ ندی اور تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔عوام نے اس سنگین صورتحال کے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "صاف ستھرا پنجاب” کے نعرے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ گندگی کے ڈھیروں اور ناقص صفائی کے انتظامات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ مین شاہراہوں پر کھڑا پانی مچھروں کی افزائش اور بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار، ڈپٹی کمشنر قصور اورنگزیب، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جا سکے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ حکام کی غفلت پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button