28 ویں سالانہ عظیم الشان محفل مصطفٰی 02 نومبر کو ہوگی
حضرت پیر الحاج علامہ قاری غلام رسول قصوری کے زیرِ اہتمام ہونے والی محفل کی صدارت خواجہ پیر اسرارالحق چشتی نظامی کریں گے
مانگا منڈی (رانا اشفاق احمد )حضور پاکﷺ کے والدین کریمین کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت کرنے کے لیے عظیم الشان فقید المثال 28 ویں سالانہ محفل شان والدینِ مصطفٰی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انعقاد کیا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق 02نومبر بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر تا عصر سیمینار اور بعد نماز عشاء محفل پاک جامع مسجد سیّدہ آمنہ حسن ٹاؤن نزد مین گیٹ اعوان ٹاؤن ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوگی اِس بابرکت محفل کی سرپرستی حضرت علامہ مفتی محمد یونس امجدی جبکہ صدارت خواجہ پیر اسرارالحق چشتی نظامی کریں گےعظیم الشان محفل شانِ والدین ِمصطفٰی ﷺ کی محفل میں ولی عہد پاکپتن شریف حضرت دیوان احمد مسعود چشتی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ خواجہ پیر معظم الحق معظمی ،حضرت ڈاکٹر خادم حسین خورشید،پیر سید افضال حسین شاہ ،حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی ، مفکر اسلام حضرت مولانا پیرصاحبزادہ محمد نوارالمصطفےرضوی ،حضرت علامہ مفتی غلام حسن قادری ،پیر سید علامہ مفتی راحیل حسین شاہ گردیزوی ، حضرت علامہ مولانا ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی اور عظیم ممتاز سکالرحضرت علامہ مولانا محمد شہزاد مجددی خطابات فرمائیں گے۔اس عظیم الشان محفل میں ملک بھر کے نامور مشائخ عظام، علماء کرام، قراء حضرات اور ثناء خواں تشریف لارہے ہیں۔ محفل کا اہتمام حضرت پیر الحاج علامہ قاری غلام رسول قصوری اور ادارہ حنفیہ غوثیہ کے ناظم حافظ محمد ابوبکر قصوری کریں گے