مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہیں اور مذاکرات ہونے چاہیں:رانا تنویر حسین
شرقپورشریف(محمد قاسم) وفاقی وزیر صنعت و تجارت رانا تنویر حسین نے پریس کلب شرقپورشریف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی اور اس کی اہلیہ کو سزا عدالت نے دی ہے جو مقدمہ تھا وہ کلئیر تھا اس کے مطابق سزا ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا فراڈ تھا جو کابینہ سے منظوری کے بعد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہیں اور مذاکرات ہونے چاہیں لیکن مجھے یہ مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آتے کیونکہ پی ٹی آئی اس میں سنجیدہ نہیں بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں ہے کہ مثبت سیاست نہیں کرنی پی ٹی آئی کو نہ ڈھیل ملے گی اور نہ ڈیل پی ٹی آئی این آر او کے لئے منتیں کررہی ہے ۔پی ٹی آئی جس انداز سے اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے وہ غداری کے زمرے میں آتا ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کرم ایجنسی کا مسئلہ تشویشناک ہے اس کا حل نکلنا چاہیئے اور یہ مسئلہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہؤا ہے کرم ایجنسی میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے وفاق پر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بہت بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے