کرائمز

اوکاڑہ 2 مختلف مقامات پر روڈ حادثات 2 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی ہوگئے

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ 2 مختلف مقامات پر روڈ حادثات 2 افراد جاں بحق 5 شدید زخمی ہوگئے . ریسکیو زرائع کے مطابق بنگلہ گوگیرہ کے نواحی علاقے پٹواریاں والا کھوہ فیصل آباد روڈ پر دو لوڈر رکشوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ حادثہ میں ایک 15 سالہ نوجوان علی نعمان چک نمبر 15 ون آیل جاں بحق ہو گیا، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر اڑا کسان کے قریب پیش آیا. جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے پیدل سڑک کراس کرنے والے 35 سالہ شخص کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے. حادثات کی اطلاعات ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں. پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈباڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button