کرائمز

شکر گڑھ: فاروق احمد شہید کے مزار پر چاق و چوبند پولیس دستے کی سلامی

شکرگڑھ( خالد سیف انجم سے)رانا یاسر انسپکٹر اور رانا علی حمزہ کے بڑے بھائی فاروق احمد شہید، مردووال کے بہادر سپوت، نے 18 جنوری 1997 کو لاہور سیشن کورٹ میں اپنے فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے بم دھماکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے اور ان کی قربانی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ڈی پی او نارووال کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی شکرگڑھ جنید گل اور نارووال سے چاق و چوبند پولیس دستے نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی جنید گل نے کہا کہ ہم آج کے دن پولیس کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے ہماری اور آپ کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انھوں نے کہا کہ شہید کی موت کسی اعزاز سے کم نہیں جس پر نہ صرف ان کے اہل خانہ فخر کرتے ہیں بلکہ معاشرے کے تمام لوگ بھی رشک کرتے ہیں ۔ اس موقع پر دستے نے شہید فاروق احمد کو سلامی دی، اور چیک پیش کیا جس سے ان کی قربانی کی عظمت کو اجاگر کیا گیا۔
شہید کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button