اوکاڑہ: طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پریڈ کا انعقاد
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری ) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے تحت طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پریڈ کا انعقاد ہوا- ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی محمد یوسف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا، پریڈ میں شامل دستوں نے جنرل سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا، صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پایا جاتا ہے پولیس آفیسران جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دیں اہلکار محکمانہ ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور محنت اور دیانتداری کے ساتھ ادا کریں،پولیس اہلکار ٹرن آوٹ کو مزید بہتر بنائیں، ڈی ایس پی سٹی محمد یوسف نے پولیس لائن کی تمام مدات کا دورہ کیا اور جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے متعلق ہدایات جاری کیں، #