ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز
گہوٹکی( رپورٹ لطف اللہ رند ،)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزگزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن گھوٹکی محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ 5/6 چور گوٹھ صوبدار لنجار سے بجلی کی تاریں چوری کر کے لے جارہے ہیں۔ایس ایچ او بمہ اسٹاف فوری طور پر چوروں کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔لنک روڈ دوست محمد بلو پہ پولیس اور چوروں/ملزمان کا آمنا سامنا ہو گیا۔پولیس نے پولیس موبائل کی روشنی میں دیکھا کہ واقعی 06 چور/ملزمان جن میں راہب عرف آصف میرانی،،خان ولد حاجی کلھوڑو،، خالد عرف خالو ٹانوری،،فرید ولد عبدالکریم ملک،، نظام دین ولد مصری بلو اور جان محمد ولد گلو میرانی بجلی کی تاریں چوری کر کے لے جارہے تھے۔ملزمان/چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پہ فائرنگ کر دی پولیس نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی۔تمام ملزمان اندھیرے کی وجہ سے فائرنگ کرتے ہوئے بجلی کی تاریں اور ایک بڑی قینچی/کٹر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس برآمد سامان کو تھانہ پہ لے اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن گھوٹکی پہ کرائم نمبر 07/2025 دفعہ 379,411,324, 353 ت۔پ