ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
ٹنڈو محمد خان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) حیدرآباد روڈ پر ٹنڈو غلام حیدر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں زور دار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون صدوری حاجانو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد مسمات عزیزاں اور نبی بخش شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اور دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا پولیس ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لی ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسری جانب گاں نبی بخش لغاری کے مراد واہ نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے سماجی سفت تنظیم اور ایدھی کی مدد سے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔