کرائمز

فورٹ عباس، ہارون آباد کے درجنوں دیہات کی لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر بن گئی

کھچی والا (محمد شاہد سے) تحصیل فورٹ عباس ، ہارون آباد کے درجنوں دیہات کی لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر بن گئی ، حکومت پنجاب زرعی اراضی کو سیم و تھور سے بچانے کے اقدامات کرے حکومت کی عدم توجہ، نااہلی کی وجہ سیم تھور سے متاثرہ زمین کو مکمل قابل کاشت نہ بنایا جا سکا۔ سیم و تھور سے متاثرہ رقبہ لاکھوں ایکڑ ہےپنجاب کے نہری آب پاشی والے علاقوں میں سیم و تھور کے باعث لاکھوں ایکڑ کا وسیع رقبہ جس طرح بیکار پڑا ہے اس کو قابل کاشت بنانے کے منصوبوں پر حکومتی اداروں کی نااہلی کے باعث توجہ نہیں دی گئی یوں پنجاب میں اتنے بڑے پیمانے پر وسیع اراضی بنجر پڑی رہ گئی ہے۔حکومت کو سیم و تھور سے متاثرہ اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا اس لیئے بھی ضروری ہے کہ ہر سال مزید ہزاروں ایکڑ اراضی سیم و تھور سے متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت کو اس اراضی کو بھی قابل کاشت بنانے کے اقدامات کرنا ہونگے مگر موجودہ صورتحال میں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ کیونکہ محکمہ زراعت ابھی تک متاثرہ زمینداروں کو سیم و تھور پر قابو پانے کیلئے جپسم و دیگر پیداواری ضروریات فراہم کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ اب یہ حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتنی زیادہ زرعی اراضی کو دوبارہ قابل کاشت بنانے اور سیم و تھور کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے تاکہ پنجاب کو زرعی پیداوار میں خود کفیل بنانے کا عمل متاثر نہ ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button