علاقائی خبریں

پہلی مرتبہ شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا پروگرام ، امداد بھٹی

پنڈی بھٹیاں ( رائے شہزادسلیم سے) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ”ستھرا پنجاب” پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ شہری پروگرام کی کامیابی کیلئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد نے کہا کہ پروگرام کے تحت شہروں کیساتھ اب دیہاتوں کی صفائی بھی ہو گی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کا پروگرام آیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر شہر اور گاؤں میں گھر گھر جاکر کوڑا اٹھایا جائے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پنڈی بھٹیاں میاں وقاص احمد سینٹری انسپیکٹر اور سپروائزر امداد اللہ بھٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پروگرام کی کامیابی کیلئے گھر کی طرح اپنے گلی محلے کو بھی صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ انشاء اللہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب ہر گاؤں کا گلی محلہ ہمیں چمکتا دمکتا دیکھنے کو ملے گا۔ عوام نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کنٹرول ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہاتھ میں آیا ہے دن بدن شہر کی صفائی میں بہتری آرہی ہے ہم محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ایسا منصوبہ متعارف کروایا جس سے عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button