علاقائی خبریں

ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں اہم اجلاس

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت /سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبہ
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں اہم اجلاس
رنگ روڈ سیالکوٹ سے سیالکوٹ کی عوام کو فائدہ ہو گا۔ صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ
سیالکوٹ کی عوام کو بہترین سفری سہولت کے اس منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات

گوجرانوالہ (راناعبدالغفار)20 جنوری:2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم پی اے سیالکوٹ منشاء اللہ بٹ، کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین لنگڑیال نے شرکت کی۔چیف انجیئیر محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو اور نیسپاک کی ٹیم نے سیالکوٹ رنگ روڈ کے منصوبہ پر بریفنگ دی۔ نیسپاک نے سیالکوٹ رنگ روڈ کے مختلف اپشنز اور اپنی سروے رپورٹس پیش کیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ رنگ روڑ 110 فٹ چوڑا ہوگا۔اجلاس میں رنگ روڈ سے مستفید ہونے والے ہسپتالوں، فیکٹریوں، سکول، ائیرپورٹ، ڈرائی پورٹ اور دیگر زونز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سیالکوٹ رنگ روڈ کے منصوبے سے یونیورسٹی آف سیالکوٹ، سمبٹریال ڈرائی پورٹ،ہیڈمرالہ بیراج، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، اسلامیہ میڈیکل کالج، سیالکوٹ میڈیکل، ڈسٹرکٹ کمپلیکس، بس اسٹینڈ، جی سی یونیورسٹی، یو ایم ٹی سیالکوٹ مستفید ہو ں گے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کے فائنل پلان سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے۔رنگ روڈ سیالکوٹ سے سیالکوٹ کی عوام کو فائدہ ہو گا اور شہر میں ٹریفک کا بہاؤ اور ماحول میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام کو بہترین سفری سہولت کے اس منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button