کرائمز

پی ایچ اے کا لاہور کنال منصوبہ مکمل، 1 لاکھ گلاب کے پودے لگا دیئے

لاہور (آئی این پی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک اور نمایاں قدم اٹھاتے ہوئے لاہور کنال کنارے 1 لاکھ گلاب کے پودے لگا دیے ہیں۔شجرکاری کی یہ مہم ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹرز ہسپتال تک اور شاہ جمال سے جیل روڈ تک مکمل کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور منصور احمد کے مطابق گلاب کی شجرکاری کنال کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور شہری فضا کو خوشبودار اور تازہ بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برسات کے موسم میں گلاب کے پودے تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جس سے شہر کی فضا میں خوشبو اور تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ کنال میں پھولوں سے سجی کشتیاں بھی دلکش منظر پیش کر رہی ہیں جو شہر کے حسن میں مزید خوبصورتی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے لاہور کی جانب سے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بھرپور شجرکاری جاری ہے تاکہ شہریوں کو سرسبز، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button