کرائمز
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت
لاہور (آئی این پی ) ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت، ایس ایچ او غازی آباد کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 02 منشیات فروش شہزاد اور عمران منشیات سمیت گرفتار،ملزمان سے 03 کلو سے زائد چرس برامد،ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف، مقدمات درج،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارواٸیاں جاری ہیں،ایس پی کینٹ کی ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش،نو جوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایس پی کینٹ اویس شفیق