پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
لاہور (آئی این پی ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 43 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے،ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کورنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری،ہیڈ کانسٹیبل سرفراز احمد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،سب انسپکٹر محمد اعجاز کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فندز جاری،اے ایس آئی محمد رمضان کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل محمد عرفان، کانسٹیبل سخی سرور کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری،ریٹائرڈ پرائیوٹ سیکرٹری شوکت نیاز، اے ایس آئی محمد بلال، ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 43 ہزار روپے دئیے گئے،آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی،مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور