پولیس کی مبینہ سرپرستی منشیات سرعام اور دھڑلے فروخت ہونے لگی
وہاڑی (محمد اعظم چوہان+مرید حسین باجوہ) تھانہ لڈن پولیس کی مبینہ سرپرستی منشیات سرعام اور دھڑلے فروخت ہونے لگی لڈن پولیس مال کمانے میں مصروف شہریوں کاrpoملتان ,igپنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق منشیات فروشی عام ہونے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی تھانہ لڈن کی حدودوذ موضع کوٹ پل،شاہد کالونی، 50kb, موضع تجوانہ ،موضع جھیڈو، موضع فضل واہ،52kb,پل ،موضع دولت، آباد ،موضع مہیرو بلوچ،موضع احمد آباد،موضع اکبر شاہ و دیگر متعدد علاقوں میں منشیات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جہاں پر منشیات فروشی کے متعدد اڈے قائم ہوچکے ہیں منشیات فروشی کے اڈے سرعام اور دھڑلے سے چلنے لگے ہیں منشیات فروشی کے اڈوں پر چرس,شراب، پاوڈر, شراب,افیون, آئس٫بھنگ سمیت نشہ آور گولیوں کی فروخت بھی سرعام اور دھڑلے سے جاری جبکہ تھانہ لڈن پولیس مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے تک محدود تھانہ لڈن کی طرف سے موثر کاروائیاں نہ ہونے سے منشیات فروش نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے میں مصروف ہے سرعام منشیات فروشی ہونے سے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلاء ہوکر اپنا مستقبل اور اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں ,منشیات کے باعث کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں اہل علاقہ میں محمد کاشف, شرافت علی, عرفان عرف منا, عاصم, عرفان, عمران علی ,احمد,ملک شہباز, محمد اجمل, سجاد , ودیگر نے rpo ملتان igپنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے#