علاقائی خبریں

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی نواسہ رسول کا یوم چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اعلی شاپنگ سنٹر سے برآمد ہوا جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے
تفصیلات کے مطابق
نواسہ رسول کا یوم چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اعلی شاپنگ سنٹر سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پرانہ تھانہ سٹی چوک موچی بازار ذیل گھر روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ کی جانب گامژن جلوس روٹس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے جلوس میں کسی بھی شخص کو بغیر جامعہ تلاشی کے داخل نہیں ہونے دیا جارہا تھا جلوس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے عزاداران حسین کی جانب سینہ کوبی ماتم اور نوحہ خوانی کی گئی جلوس کی گزرگاہوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا عزادارن حسین نے امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر زنجیر زنی کا ماتم کیا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہوا امام بارگاہ حسینیہ میں جلوس کے اختتام پر مجلس عزاء منعقد ہوئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button