کرائمز

دو پولیس مقابلے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک

میاں چنوں( تحصیل رپورٹر) دو پولیس مقابلے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، ایک ڈاکو زخمی ،ایلیٹ فورس کا اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق
میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود 128 پندرہ ایل میں
پولیس کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی،پولیس کے مطابق گھر میں موجود ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی،
ڈی ایس پی جمشید اکرم کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ثاقب اور آصف اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے، جبکہ ایلیٹ فورس کا اہلکار ندیم شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسرے واقعہ میں گاؤں 126 پندرہ ایل کے قریب سی سی ڈی ، محکمہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،
پولیس نے ہلاک ملزمان کی نعشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیں اور زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button