علاقائی خبریں

آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی قائدین کا دورہ رائیونڈ !

رائیونڈ سے (شمشادعلی بھٹی ) پینٹروں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر کوششیں کرنے والی پینٹروں ، آرٹسٹوں و خطاط کی تنظیم ( آل پاکستان پینٹرز و آرٹسٹ ایسوسی ایشن ) پنجاب کےصدر غلام مرتضیٰ عاجز ، جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ذوالفقار علی نے رائیونڈ کے پینٹروں و آرٹسٹوں سے ملاقات کی ۔ آل پاکستان پینٹرز و آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین کو پاکستان کے معروف خطاط ، پینٹر و شہر رائےونڈ کی شان استاد محترم جناب ملک انورکمال صاحب نے مقامی پینٹروں کیساتھ خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر آل پاکستان پینٹرز و آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر غلام مرتضیٰ عاجز اور جنرل سیکرٹری پنجاب میاں ذوالفقار علی نے میٹنگ میں شریک تمام پینٹروں کی متفقہ رائے سے رائیونڈ کے معروف خطاط و پینٹر ملک انور کمال کو پینٹرز ایسوسی ایشن تحصیل رائےونڈ کا صدر نامزد کیا اورفروری 2025 لاہور میں منعقد ہونے والے پینٹرز کنونشن میں ملک انور کمال سمیت رائیونڈ کے تمام پینٹروں کو شرکت کی دعوت بھی دی ۔ رائیونڈ پینٹرز ایسوسی ایشن نے ملک انور کمال کی زیرسرپرستی آل پاکستان پینٹرز کنونشن میں بھرپور شرکت کی یقین دھانی کروائی تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور پینٹروں ، آرٹسٹوں کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ تقریب میں تشریف لانے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button