ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے03 ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ (راناعبدالغفار)پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظرضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہی احکامات کے پیش نظراے ایس پی وزیر آبادحسن بلال کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار احمد ،سب انسپکٹرمحمدحسن و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والے03ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سےپمپ ایکشن 12بوراور02عدد پسٹل 30بور برآمد۔ گرفتار ملزمان میں نواز ،ندیم اورپرویز شامل ہیں۔ سماجی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ اوران کی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔