کرائمز

قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری انٹرپول کی مدد سے مسقط سے گرفتار

گوجرانوالہ (راناعبدالغفار)سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظرانچارج اسپیشلآپریشنز سیل گوجرانوالہ انسپکٹر خالد وریانے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جناح کالونی میں سرعام 28سالہ بلال کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم اشتہاری منصف علی ولد محمد اشرف کو انٹرپول کی مدد سے مسقط سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ16-11-2023کو بشرٰی بی بی نے تحریری درخواست دی کہ اس کا بیٹا محمد بلال جناح کالونی مسجد کے باہر چاندگاڑی پر بیٹھا تھا۔جسے منصف علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔جوکہ بعد میں ملک سے فرار ہو گیا تھا۔وقوعہ کے متعلق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے نوٹس لے رکھا تھا۔بہترین تفتیش اور موثر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے اسپیشل آپریشنز سیل گوجرانوالہ نے انٹرپول کی مدد سے مجرم اشتہاری منصف علی کو مسقط سے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کو قانون کے مطابق سخت سزادلوائیں گئے۔سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے انچارج اسپیشل آپریشنز سیل انسپکٹرخالد وریا اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button