کرائمز

شجاع آباد: غیرقانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کی بھرمار

شجاع آباد: غیرقانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کی بھرمار
تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کی بھرمار شہریوں کی جان کو خطرہ تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف شہر کے عوامی وسماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا وزیراعلی پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اور ذمہ دار اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں بستی لنگراہویں بستی ماہڑیں خانگڑھ روڈ آلے والی پل عبداللہ چوک ریلوے پھاٹک بستی مٹھوں راجہ رام چک آر ایس اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ پر منی پٹرول پمپ اور ایجنسیاں قائم ہوچکی ہیں ان غیر قانونی منی پٹرول پمپ،ایجنسیوں پر ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کیا جارہاہے منی پٹرول پمپ مالکان کے پاس کسی قسم کا این او سی موجود نہیں ہے ان منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں پر ایران سے سمگل شدہ ناقص غیر معیاری تیل دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے جو شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں یہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ کسی بم سے کم نہیں ہیں ملک بھر میں درجنوں افراد رہائشی آبادیوں میں قائم منی پٹرول پمپوں،ایجنسیوں پر آگ بھڑکنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کے قریب موجود منی پٹرول پمپ ایجنسیاں ان کی جان ومال کے لیے خطرہ ہیں ڈی سی ملتان کی جانب سے تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے لیکن تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت سے شہر اور گردونواح میں منی پٹرول پمپ مالکان غیر قانونی دھندا سرعام کررہے ہیں (باوثوق ذرائع کے مطابق) تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس ان منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کے مالکان سے منتھلی وصول کرتے ہیں اور انہیں غیر قانونی کاروبار کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے شہر کے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کو بند کرانے کےلئے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنرملتان اور ذمہ دار اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے اور قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button