رائے ونڈ میں شہریوں پر تشدد اور خاتون کی برہنہ ویڈیو ، چوکی انچارج معطل
رائے ونڈ(عثمان چیمہ ) شہریوں پر تشدد اور خاتون کی ویڈیو بنانے کا معاملہ،پولیس کا بروقت ایکشن، تین ملزمان گرفتار،ملزم ابوبکر ولد خالد، سہیل ولد یوسف، ثقلین ولد صادق گرفتار کر لیے گئے ہیں،واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج ہو چکا ہے،واقعہ میں نامزد پولیس اہلکار ارسلان اور پرائیوٹ ملزم عاطف کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری،تمام ملزمان مقامی ہیں، تعلق مکو والی گاؤں سے ہے،ابتدائی رپورٹ کے برعکس پولیس اہلکار ذاتی حیثیت میں جائے وقوعہ پر گیا تھا،ابتدائی رپورٹ کے برعکس پولیس نے نہ ہی چھاپہ مارا نہ ہی واقعہ دوران چھاپہ پیش آیا،ابتدائی رپورٹ میں دو پولیس اہلکاروں کا رپورٹ ہوا تاہم درخواست مقدمہ میں ایک اہلکار نامزد ہے،سنگین واقعہ کے فوری اطلاع اعلی افسران کو نہ دینے پر چوکی انچارج بھی معطل کیا جا چکا،واقعہ کی تمام کاروائی کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر رہے ہیں،شہری ہوں یا پولیس اہلکار، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز ،قانون ہاتھ میں لینے، شہریوں سے ذیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، فیصل کامران