کرائمز

قتل کی واردات میں ملوث اشتہاری مسقط سے گرفتار

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور واردات کے بعد مسقط فرار ہوا جس کے بعد پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیاہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او، سی پی او گوجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیشل آپریشن سیل مزید اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھے۔ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button