ایوان اقبال کمپلیکس میں یوم آزادی کی تقریب
لاہور (آئی این پی) ایوان اقبال کمپلیکس میں پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب میں معزز مہمانوں کو اکٹھا کیا گیا، جن میں چیئرپرسن، وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ، بریگیڈیئر (ر) بابر علا¶الدین، شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے والد بریگیڈیئر (ر) محمد اکرم خان، بریگیڈیئر (ر) وحید الزماں، بریگیڈیئر (ر) ہمایوں ضیائ، ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال، انجم وحید و دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریبات کا آغاز ایوان اقبال میں قومی پرچم لہرانے سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ شرکاءنے ”پاکستان زندہ باد“ کے پرجوش نعرے لگا کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایک رسمی کیک کاٹا گیا، جو کہ ملک کی آزادی کے لیے اتحاد اور شکرگزاری کی علامت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءنے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کی روح کے مطابق قومی ترقی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور لگن کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کا اختتام پاکستان کی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے دعا¶ں سے ہوا۔