کرائمز

دُہرے،اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کاہنہ پولیس نے دہرے اور اندھے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ کاہنہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی و بہن کو قتل کرنیوالے ملزم فراز کو دھلوکی گاؤں سے حراست میں لیامقتول محمود اور مقتولہ رفعت نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا مقتولہ رفعت کے گھر والوں کو رنج تھا اس رنجش پر بھائی نے طیش میں آکر انہیں قتل کیا تھا دوسری کارروائی میں کاہنہ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم حارث کو رائے کلاں ضلع قصور سے گرفتار کیا۔ملزم نے اسلحہ کے لالچ میں دوکاندار سید عابد کو سر میں فائر مار کر قتل کیا تھا ملزم الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلحے کا شوقین تھاملزم 31/12/25 کو پرس رام فاروق برادرز اسلحہ شاپ سے اسلحہ صفائی کا سامان لینے آیا اس دوران اس نے دوکان پر پڑے پسٹلز کی لالچ میں قتل کیا اور 7 پسٹلز و گولیاں چراکر فرار ہو گیاملزم سے چوری شدہ 7 پستول 30 بور اور 400 گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button