کرائمز
لاہور /شاد باغ ، مزنگ ، کوٹ لکھپت تین افراد جاں بحق
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شاد باغ بے ہوشی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،مزنگ ، میانی صاحب قبرستان کے قریب سے 22 سالہ نوجوان مردہ حالت میں ملا ،کوٹ لکھپت ، ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی ،ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل،ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور