کرائمز

مقامی صحافی طفیل احمد رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی طفیل احمدرند قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔طفیل احمد رند بچوں کواسکول چھوڑنے جارہا تھاکہ جیروار روڈ پرمسلح افراد نے کارپرفائرنگ کردی اورطفیل رند کو بچوں کے سامنے بیدردی سے قتل کردیا۔قاتلانہ حملے میں بچے معجزانہ طورپر محفوظ رہے،پولیس نے طفیل کی لاش اسپتال پہنچائی،جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔قتل کے چند گھنٹوں بعد رند خاندان پر ایک اور صدمہ آن ٹوٹا،جب طفیل رند کی 8 سالہ بھتیجی اپنے چچا کے قتل کی خبر سن کر بے ہوش ہو گئی،اور بعد میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافی برادری نے ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے باہردھرنا دیا،ایس ایس پی انور کھیتران،دھرنے میں پہنچے اوردوملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button