کرائمز
موٹر سائیکل سوارتیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق
ساہی وال/سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) دریائے جہلم روڈ دادن چوک کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار پیچھے سے آتے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق ساہی وال جہلم روڈ دادن چوک کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد منظور سڑک پر گر گیا جو پیچھے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد آگیا جس کے نتیجہ میں محمد منظور شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ریسکیو 1122 ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہی وال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ساہی وال موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔