کرائمز
پولیس کی کارروائی، مفرور اشتہاری گرفتار
لاہور( آئی این پی) شاہدرہ ٹاﺅن پولیس نے کارروائی کر کے پیشی پرآئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری دہشتگردی ،قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں شاہدرہ ٹاﺅن پولیس کومطلوب تھا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ2افراد کو قتل اور 3کو زخمی کیا تھا۔ مفرور اشتہاری4 سال سے روپوش تھا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔مفرور اشتہاری سخاوت کو گرفتارکرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کیا گیا۔