کرائمز

چرچ کو آگ لگانے والا اشتہاری 2سال بعد گرفتار

مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد پولیس نے چرچ کو آگ لگانے والا اشتہاری 2سال بعد گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ انسپکٹر زاہد حسین معہ اے ایس آئی تنویر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری سلیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ 467/23 بجرم 295،148، 149، 186، 427، 436، 353ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سلیم نے 02 سال قبل تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں چرچ کو آگ لگائی تھی اور پولیس پارٹی سے مزاحمت کرکے فرار ہوگیا تھا۔تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button