کرائمز

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پرفوڈ سٹریٹ سے تجاوزات کا خاتمہ

کامونکی( عبدالجبارانصاری سے)ڈپٹی کمشنر کی ہدائت پر انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن،فوڈ سٹریٹ سے تجاوزات کا خاتمہ،ہوٹلوں اور دکانوں پر لگے تمام چھپڑ اتاردیئے گئے،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فوڈ سٹریٹ کشادہ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گذشتہ روز کامونکے کے دورہ کے موقع پر مین بازار،اور دیگر علاقہ جات کا میں تجاوزات کے حوالے سے جائزہ لیا اور تاجر برادری کو رضاکارانہ طور پر بازار سے تجاوزات ہٹانے کا ایک دن کا الٹی میٹم دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ماہم واحد کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے فوڈ سٹریٹ پر تجاوزات کے خلاف بڑاآپریشن کرتے ہوئے دکانوں اور ہوٹلوں کے اوپر لگے ہوئے چھپڑ بھی اتارلئے جبکہ تجاوزات کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے فوڈ سٹریٹ مکمل طور پر کشادہ ہوگئی ہے مگر بدقسمتی سے یہ چند دنوں بعد پھر اسی حالت میں آجائے گی کیونکہ انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سب کچھ بھلا دیاجاتاہے اور لوگ پھر اپنی تجاوزات اسی طرح قائم کرلیتے ہیں اور اس طرح ہوٹلوں، دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان یہ آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button