کرائمز

آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی محمد کامران خان سے ملاقات

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی )آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشن ملتان کامران عامر اے آئی جی آپریشن ساؤتھ پنجاب فضل حامد اور ساؤتھ پنجاب کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے ملاقات میں آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او صاحبان نے اپنی کارکردگی اور اپنی آراء پیش کیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے تمام مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےاحسن طریقے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور ڈی پی او صاحبان کے تعاون کو سراہا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے آل پاکستان گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کو ساؤتھ پنجاب پولیس آفس آنے پر اور اپنے مسائل کو سامنے رکھنے پر سراہا۔مزید ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے کہا کہ ایسی میٹنگز سے پولیس اور پبلک ریلیشن بہتری کے ساتھ ساتھ پولیس اور پبلک کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رہتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button