کرائمز
ڈسکہ و گردو نواح میںمہنگے برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ و گردو نواح میںمہنگے برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے سے فی کلو 595 روپے کا ہو گیا، مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔زندہ برائلر کے دام بھی 8 روپے بڑھ گئے، فارمی انڈوں کی قیمت 270 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام ریلیف کیلئے ترس گئے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔مارکیٹ میں پیاز 140، ٹماٹر 150، لہسن 740 اور ادرک 450 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔، لیموں 120، ٹینڈے 80، آلو 100 اور بینگن 85 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 240، کینوں درجہ اول 315 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے، سیب 400، امرود 200، انار بدانہ 850 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔