علاقائی خبریں

ہونٹ و تالوکٹے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میاں چنوں (مرزا قمر شہزاد)ہونٹ و تالوکٹے متاثرہ بچوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور کٹے تالوں والے بچوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور پلاسٹک سرجری کی گئی ، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے سرکاری ہسپتال میں فلاحی ادارے سمائل ٹرین کی جانب سے پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور کٹے تالوں والے بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، جہاں پر 30 سے زائد ہونٹ و تالوں کٹے بچوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور اور 10 بچوں کی پلاسٹک سرجری کی گئی پلاسٹک سرجن ڈاکٹر یاسر مکی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہزاروں بچے پیدائشی طور پر کٹے ہونٹ اور کٹے تالو کا شکار ہیں ، ان بچوں کی ایک بڑی تعداد غذا ٹھیک طرح اندر نہ جانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتی ہے،جو بچ جاتے ہیں ان کی زندگی بھی آسودہ نہیں ہوتی۔اس پیدائشی نقص کی وجہ سے، مذاق کا نشانہ بنتے ہیں، دل آزاری کی باتیں سنتے یہ بچے احساس کمتری کے گہرے زخم لے کر پروان چڑھتے ہیں،والدین بھی ایسے اپنے بچوں کو چھپا تے رہتے ہیں ، جن کے علاج کیلئے والدین کو دشواری ہوتی ہے ،ہمارا مشن ہے کہ ایسے متاثرہ بچوں کا مفت علاج کیا جائے تاکہ بچوں کا مستقبل سنور سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button