پشاور، سابقہ دشمنی پر بیوی کے سامنے شوہر قتل
پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) پشاورکے مضافاتی علاقے خزانہ میں سابقہ دشمنی پر بیوی کے سامنے شوہر قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔خزانہ پولیس کے علاقے خزانہ میں بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا گیا۔تھانہ خزانہ پولیس کو مسماة ختم جانہ بی بی نے بتایا کہ وہ اپنے 55سالہ شوہر تاج محمد کے ہمراہ مقصود آباد بازار گئی، سودا خرید کر وہ واپس گھر جارہے تھے، کہ اس دوران لنڈے سڑک پر ملزم نسیم نے موٹرسائیکل پر جبکہ حیات خان پیدل آرہا تھا اور انہوں نے شوہر پر اچانک فائرنگ کردی ۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس دو جانب سے ہونیوالی فائرنگ سے میرا شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مدعیہ کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وجہ عناد قتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔