علاقائی خبریں

آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن ( رائےونڈ ریجن ) کا اجلاس !

رائےونڈ سے (شمشادعلی بھٹی ) پینٹر برادری کے باہمی اتحاد اور معاشی مسائل کے حل کیلئے شہر رائےونڈ کے عظیم خطاط و معروف پینٹر۔۔۔۔ استاد محترم جناب ملک انور کمال صاحب کی زیرصدارت پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن رائےونڈ ریجن کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں رائےونڈ ، آرائیاں ، کوٹرادھاکشن ، بابلیانہ ، راجہ جنگ ، فیصل آباد سمیت دیگر کئی شہروں سے فن خوشنویسی سے وابستہ معروف اساتذہ اکرام نے آفس پرائم ایسوسی ایٹس رائےونڈ میں منعقدہ اجلاس میں بھرپور شرکت کی ۔ منعقدہ اجلاس میں پینٹرز و آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود اور معاشی مسائل کے حل کے پیش نظر دیگر پینٹروں کی متفقہ رائے سے سینیارٹی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سینئرز پینٹروں و آرٹسٹوں کو تنظیمی عہدوں کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک انور کمال (صدر ) رحمت ناز آف بابلیانہ (چئیرمین) قدیر ملک کوٹرادھاکشن ( وائس چئیرمین ) محمد خلیل پیام آرٹس کوٹرادھاکشن (سینئر نائب صدر) عرفان نوازمیو بابلیانہ (جنرل سیکرٹری ) عباس نقش قمر رائےونڈ (فنانس سیکرٹری)حافظ آس محمد میو آرائیاں (نائب صدر) عبادعلی رائےونڈ (جوائنٹ سیکرٹری) نصیراحمد رائےونڈ (نائب صدر) وارث علی (سیکرٹری مینجمنٹ) منتخب کئے گئے ۔ اجلاس کے اختتام پر پرائم ایسوسی ایٹس کی جانب سے شرکاء کیلئے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button