کرائمز

عمر قید کے 2 مجرموں کو 11، 11 سال رعایت، آئی جی طلب

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ میں 9،9 کلو ہروئن برآمدگی کے مقدمہ میں اڑھائی سال قبل عمر قید کی سزا پانے والے دو مجرموں کی سزاؤں میں 11،11 سال رعایت پر عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت اعجاز اصغر کو 24 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دونوں مجرمان نے مزید سزائوں میں کمی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم عمران اور جاوید اقبال کی عمر قید کی سزائوں میں مزید کمی کے لیے اپیلوں کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے سال 2023میں دونوں مجرموں کو 9۔9 کلو ہیروئن برآمدگی مقدمے میں عمر قید سنائی تھی۔ معافی کی مد میں جیل انتظامیہ نے 11،11سال کمی کردی تھی۔ اب مجرمان نے مزید سزائوں میں کمی کے لیے اپیلیں دائر کی ہیں۔ جسٹس محمد طارق ندیم نے ریمارکس دیے کہ حیرانی کی بات ہے مجرمان کو اڑھائی سال میں ہی معافیوں کی مد میں گیارہ سال کی رعایت دے دی گئی۔ چھوٹے چھوٹے جرائم میں مجرم کئی کئی سال تک جیلوں میں پڑے رہتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی سزاؤں والوں کو ایسی معافیوں میں کوئی رعایت کیوں نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button