الٹراساونڈ کے دوران خاتون سے زبردستی زیادتی ،ہو شربا انکشافات
میاں چنوں ( اشعر نعمان چوہدری ) نجی ہسپتال کے ڈاکٹر پر الٹراساؤنڈ کے دوران خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے کا الزام ، عدالتی حکم پر 8 ماہ بعد مقدمہ درج تفصیلات کہ مطابق میاں چنوں مہر آباد کی رہائشی خاتون ذکیہ بی بی دختر محمد شمیم نے الزام عائد کیا کہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد جمیل نے الٹراساؤنڈ کرنے کے دوران میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے، جسکا مقدمہ نمبر 1381/24 عدالتی حکم کے مطابق 8 ماہ بعد تھانہ سٹی میں بجرم 376/511 کے تحت درج ہوچکا ہے,متاثرہ خاتون نے ملزم کی گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب مذکورہ ڈاکٹر شاہد جمیل نے بتایا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں جنکا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے خاتون مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، جسکا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے اور جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن نے بھی تفتیش میں خاتون کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔