کرائمز
مردان :ڈیڑھ سال قبل ہونے والے اندھے قتل کا ملزم گرفتار
مردان(فلک شیر)اندھے قتل کا ڈراپ سین۔تھانہ ہوتی پولیس نے ڈیڑھ سال قبل علاقہ مایار میں اندھے قتل کیس کےملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی نشاندھی پر لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقہ مایار میں ڈیڑھ سال سے لاپتہ شخص مختیار ولد عبدالمحمد محلہ صدی خیل کی قتل شدہ لاش رنگ روڈ مایار کے نزدیک کھیتوں سے برآمد کرلیاگیا۔مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر ایس ایچ او مراد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے بعد ملزم اشتیاق کو گرفتارکرلیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور لاش کی نشاندہی کے بعد ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان،سنئیر سول جج اور ایس ایچ او ہوتی مرادخان کی نگرانی میں کھدائی کرکے لاش کو برآمد کر لیا گیا۔