کرائمز

مالی طور پر کمزور افراد کی بحالی ،دیکھ بھال کرتے رہیں گے‘ سینیٹر کیپٹن (ر) شاہد خالد بٹ

لاہور( آئی این پی)پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن(ر)شاہین خالد بٹ نے لاہور میں واقع ریجنل آفس کا تفصیلی دورہ کیا جس دوران انہوں نے تنظیم کی مدد سے کوکلیئر امپلانٹ مریضوں کی بحالی اور آپریشن کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کوکلیئر امپلانٹ پروگرام میں شامل اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے آپریشن کے بعد کی بحالی کے عمل میں موجود خلا ئپر گہری تشویش کا اظہار کیا اوراس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فالو اپ کے موثر طریقے اور بولنے کی تھراپی کی خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ امپلانٹ حاصل کرنے والے مریضوں کو بہترین نتائج حاصل ہوں۔ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیرنے دفتر کے عملی ڈھانچے، جاری منصوبوں اور حالیہ کامیابیوں پر مفصل بریفنگ دی، جس میںپاکستان بیت المال کی پہنچ کو بڑھانے اور کمزور طبقوں کے لیے سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔تقریب میں، معاشرتی طور پر پسماندہ افراد نے شرکت کی۔ سینیٹر شاہین خالد بٹ نے پاکستان بیت المال کی جانب سے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم مالی طور پر کمزور افراد کی بحالی اور طویل مدتی دیکھ بھال کی حمایت کرتی رہے گی جو تنظیم کے مشن کے مطابق ہے تاکہ مالی طور پر پریشان حال افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری لائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button