کرائمز
عمران پر قاتلانہ حملہ ، مفرور و مطلوب ملزم ساتھی سمیت گرفتار
کراچی:(نمائندہ کرائمز پوائنٹ)کورنگی زمان ٹاؤن پولیس کی انٹیلجنس اطلاع پر کارروائی اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد مفرور و مطلوب ملزم ساتھی سمیت گرفتارملزمان نے گزشتہ ماہ عمران نامی شخص پر قاتلانہ حملہ کیا تھا ملزمان نے 9 اگست کو ابراھیم حیدری کے علاقے میں ذاتی رنجش پر مزکورہ پر فائرنگ کی تھی ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان ملزمان مزکورہ شخص کو فائرنگ سے زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے ملزم افتخار اپنے ساتھی اعظم کے ہمراہ عمران کو قتل کرنے زمان ٹاؤن کے علاقے میں پہنچا زمان ٹاؤن تصویر محل چوکی پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر دونوں مسلحہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان افتخار اور اعظم سے اسلحہ دو پستول برآمد کرلیئے گئ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔