صالح محمد جمانی گوٹھ کے قریب نادرن بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ
ملیر (مرید حسین باجوہ )گڈاپ ٹاؤن پولیس کے خلاف شہریوں کا صالح محمد جمانی گوٹھ کے قریب نادرن بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا ایس ایچ او تھانہ گڈاپ کو معطل کرنے کا مطالبہ گڈاپ ٹاؤن کے قدیمی گوٹھوں کے رہائشیوں نے انیس خاصخیلی ، محمد امین خاصخیلی ، موسیٰ خاصخیلی ، عبداللّٰہ خاصخیلی کی قیادت میں صالح محمد جمانی گوٹھ نادرن بائی پاس پر ٹائروں کو نظر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیااس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ گڈاپ پولیس بلاجواز ہمارے گھروں پر چڑھائی کرکے ہمارے مزدور نوجوانوں کو گرفتار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ ملک محمد سلیم عام شہریوں کے لئے دھشت کی علامت بن گئے ہیں جوکہ کسی بھی عام شہری کو گرفتار کرکے اسے منشیات کے جھوٹے کیس میں بند کرنے کی دھمکی دیکر ان سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ایک طرف شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں تو دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ گڈاپ ملک محمد سلیم نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او گڈاپ ملک محمد سلیم علاقے میں امن کروانے کے بجائے شہریوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ گڈاپ کے ایس ایچ او ملک محمد سلیم نے قدیمی گوٹھوں کے رہائشیوں کے لئے مکان بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے کوئی بھی شہری اپنا مکان بناتا ہے تو تھانہ گڈاپ پولیس شہری کو گرفتار کرکے بھتہ وصول کرتی ہے مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی ، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مھیسر ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو ، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجیار سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ ملک محمد سلیم کو فوری معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے