کرائمز

تاجر کے گھر 2کروڑ کی ڈکیتی، ملازمہ ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ کر فرار

لاہور/ ماڈل ٹاون (آئی این پی )ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دو کروڑ سے زائد کی واردات۔ گھریلو ملازمین کے روپ میں آنے والی خواتین نے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی۔واردات تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر میں ہوئی۔ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تاجر نے واردات سے ایک روز قبل 2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا۔ایف آئی آر کے مطابق اگلے ہی روز خواتین نے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان گن پوائنٹ پر 2 کروڑ، 20 لاکھ، 48 ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ماڈل ٹاؤن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button