علاقائی خبریں

جھنگ:کماد کی فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت سموگ کے تدارک کیلئے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالہ سے محکمہ ماحولیات کی جانب سے کماد کی فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سموگ کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے سموگ کی روک تھام اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلا ف مشترکہ طور پر بھر پور کاروائیاں کریں. اور اس بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔محکمہ زراعت، کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات کو جلانے سے اجتناب کر نے کے حوالے سے شعور اور آگاہی فراہم کرے تاہم اگر کسی بھی علاقہ یا دیہات میں فصلوں کی باقیات کو جلایا گیا تو متعلقہ زمیندار اور کاشتکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button