کرائمز

پتوکی :سگے تایا کی بھتجی سے زیادتی کیس ، ملزم کو سزائے موت کا حکم

پتوکی(صائمہ اشرف )سگے تایا کی بھتجی سے زیادتی کا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی طارق محمود شاد نے تھانہ سرائے مغل میں زیر دفعہ 376 درج مقدمہ میں مجرم محمد یونس ولد سراج دین کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق مجرم محمد یونس نے سندھو کلاں کی رہائشی مقدمہ کی مدعیہ ثمینہ بی بی کی دس سالہ بیٹی اقصیٰ بی بی کو چار سال قبل زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا مجرم محمد یونس اقصیٰ بی بی کا حقیقی تایا تھا۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی طارق محمود شاد نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد یونس کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button