کرائمز

گشت کے نظام کو مزید موثر بنادیا گیا ہے:چوہدری عبدالروف

چنی گوٹھ(ملک اختر) علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کےلیے پرعزم گشت کے نظام کو مزید موثر بنادیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری عبدالروف نے اے ایس آئی نذیر احمد اور ہیڈ محرر محمد سہیل مستوعی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں موثر گشت نظام کے ذریعے جرائم پر کنٹرول کیا جارہا ہے سائلین اپنے ہر جائز کام کے سلسلے میں مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کریں ان کا کام میرٹ کی بنیادوں پر یکسو کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی نشاندہی پر ہی پولیس کو جرائم کنٹرول کرنے میں تعاون حاصل ہوتا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button